کوئٹہ: 20 جون: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق تنظیم کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق چوبیس پچیس اور چھیبس جون کو تنظیم کے ہونے والے مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچستان کے کتھن سیاسی صورت حال خصوصا پارٹی کے شہید رہنما نسیم جنگیان کی شہادت کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ اب مرکزی قومی کونسل سیشن 23،24 اور 25 جولائی کو بمقام حب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان میں بی ایس او پجار کے تمام زونوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ اپنے زونوں میں تیاریوں کو جاری رکھتے ہوئے تاریخی قومی کونسل سیشن کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کر کے بھرپور محنت کریں اور اپنی تمام تر توجہ انیسویں مرکزی قومی کونسل سیشن کی کامیابی پر مرکوز رکھیں تاکہ بی ایس او پجار کے ہونے والے قومی کونسل سیشن بنام شہید وطن شہید مولابخش دشتی اور بیاد ماما جہانگیر بلوچ کو کامیاب بنا کر تنظیم کو مزید بہتر طریقوں سے بلوچ قومی جدوجہد میں علمی سیاسی و جمہوری جدوجہد میں موثر کیا جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ بی ایس او کے مرکزی قومی کونسل سیشن بلوچ قومی جدوجہد اور طلبا سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔ قومی کونسل سیشن میں تمام زون اپنی مکمل تیاریوں اور مکمل رپورٹس کے ساتھ بھرپور شرکت کریں۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ