کوئٹہ: 20 مئی: بی ایس او پجار گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے رہنماوں طلبا کے ایک وفد نے نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری و سابقہ رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کی قیادت مین سیکرٹری کالجز و ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان اکبر حسین درانی سے ملاقات کی ۔ وفد میں بی ایس او پجار کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ صوبائی نائب صدر آغا داود شاہ اور گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کے یونٹ سیکرٹری رسول بخش بلوچ سمیت دیگر طلبا بھی شامل تھے۔ وفد نے سیکرٹری کالجز و ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سریاب کے مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور ان کے سامنے کالج اور طلبا کو دریپش مسائل بیان کئے۔ وفد نے سیکرٹری تعلیم کو آگاہ کیا کہ طلبا گزشتہ کئی دنوں سے اپنے مطالبات کی منظوری اور بنیادی مسائل کے حل کے لئے احتجاج پر ہیں۔ اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ اور طلبا کے جائز مطالبات کے حل اور ان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی میں بھرپور کوشش کروں گا۔ انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پرنسپل طلبا سے مل کر مسائل حل کرنے کے احکامات دیں گے۔ وفد نے مسائل کو غور سے سننے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
شکریہ جنگ