کراچی: 12 مئی: پنجگور ‘خضداراور کوئٹہ سے بی ایس او کے سابق مرکزی وائس چیئرمین سمیت 5 افرادکی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مدفون لاشیں ایک ماہ پرانی بتائی جاتی ہیں جبکہ ان کی شناخت مقتولین کے کپڑوں اورجوتوں سے کی گئی ہے۔ بلوچ نیشنل فرنٹ نے ان واقعات کے خلاف آج بلوچستان بھرمیں شٹرڈاؤن وپہیہ جام جبکہ کل کراچی میں احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ۔جی ٹی اے اور آل جی ٹی اے کے زیراہتمام پنجگور میں 3 روزہ سوگ اور تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کیاجائے گا۔ادھر مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کے بعد 2 نیٹو کنٹینرز کو آگ لگا دی۔ پنجگور سے نمائندہ جنگ کے مطابق پنجگور کے پہاڑی علاقے ناردان سے3 نوجوانوں کی ایک ماہ پرانی مدفون لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس اور لیویز نے اطلاع ملنے پر ڈاکٹروں اورمعززین کے ہمراہ نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جہاں جوتوں اورکپڑوں کی مدد سے ان کی شناخت کی گئی۔
شکریہ جتگ