بی ایس سی ڈیٹ شیٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ

پشاور: 13 مئی: بی ایس سی کا امتحان دینے والی طالبات و طلبا نے سالانہ امتحانات کے لئے تیار کردہ ڈیٹ شیٹ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شیڈول پر نظر ثانی کی جائے۔ اس بارے میں فرنٹیئر ویمن یونیورسٹی کی طالبات نے بی ایس سی کی ڈیٹ شیٹ میں اوپر تلے تین سائنس مضامین کے پرچے رکھنے پر شدید احتجاج کیا۔ ان طالبات کا موقف تھا کہ ایک سائنس گروپ میں 21 مئی کو جغرافیہ، 22 مئی کو زوالوجی اور 23 مئی کو کیمسٹری کا پرچہ ہے جب کہ دوسرے گروپ میں 20 مئی کو ریاضی اے اور 21 مئی کو ریاضی بی کا پرچہ ۔ طالبات کا کہنا ہے کہ ان پرچوں کا نصاب کافی لمبا ہے اس وجہ سے ڈیٹ شیٹ پر نظر ثانی کی جائے۔ تاکہ پرچوں کی بہتر سے تیاری کی جا سکے۔ اس بارے میں پیکٹا کی سینئر نائب صدر پروفیسر انیلہ قاضی نے اس امر کی تصدیق کی کہ طالبات کا گلہ بالکل درست اور مناسب ہے کیونکہ یکے بعد دیگرے تینوں پرچوں کے لئے کئی کئی کتابیں پڑھنا ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی حکام نے بھی اس بارے میں الٹا جارحانہ رویہ اپنایا جو بالکل غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ شیڈول پر فوری طور پر نظر ثانی کرے تاکہ طلبا و طالبات بہتترانداز سے تیاری کر سکیں۔

شکریہ مشرق