تعلیمی میدان میں انقلابی اقدام اٹھا رہے ہیں

اسلام آباد: 19 مئی: چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ خادم اعلی پنجاب صوبہ پنجاب میںتعلیم کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں زیور تعلیم سے آہستہ ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔ شہباز شریف کی طرف سے تعلیم کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ درسی کتب کی مفت فراہمی سے غریب اور نادار افراد کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنا ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بات یونیورسل پرائمری ایجوکیشن پروگرام کے تحت چار سے چھ سال کے عمر کے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط افراد ہی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اسی لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کے احکامات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں تاکہ ملک و قوم کی خدمت بہتر انداز سے کی جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر متعدد بچوں کو پرائمری جماعت میں داخل کرا کے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کا افتتاح کیا۔

شکریہ ایکسپریس