تعلیمی میدان میں پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے

ایبٹ آباد: 09 جون: الارقوم اکیڈمی آف ایکسیلنس حویلیاں میں یوتھ سری لنکن ڈیلیگیشن کی آمد ایم ڈی الارقم اکیڈمی سکندر اعظم خان نے سری لنکن ٹیم کا بھرپور استقبال کیا۔ اکیڈمی کی تمام کلاسز کا ڈیلیگیشن ٹیم نے معائنہ کیا۔ اکیڈمی ایڈمنسٹریشن کی تعریف کی اور سٹاف کی محنت کو سراہا۔ یوتھ سری لنکن ڈیلیگیشن کے قائد سچن تنا نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سری لنکن کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ تعلیم کے میدان میں پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے یہاں کے لوگ امن پسند اور محنت کش ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے تعلیمی حالات میں کوئی فرق نہیں ۔ دونوں ممالک کو یکساں تعلیمی مسائل کا سامنا ہے۔ لیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ ہزارہ یونیورسٹی ریاض السلام نے اپنے خطاب میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ناخواندگی کی بڑی وجہ تعلیمی میدان میں طلبا و طالبات کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ساتھ ہی ملگی حالات ابتر ہونے کی وجہ سے مزید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ہم ساٹھ سالوں میں ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑے ہیں۔

شکریہ آج ایبٹ آباد