کوئٹہ: 18 جون: صوبائی وزیر محترمہ روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں خصوسا طلبہ کو اپنی تعلیم میں بہتری لانے کے لئے جدوجہد میں مزید تیزی دکھانا ہو گی۔ تعلیم کے بغر بلوچستان ترقی ممکن نہیں۔ خواتین کو چاہیئے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صدی قبائلی تنازعات کی نہیں ہمارے دوسرے صوبوں سے پیچھے رہنے کی ایک اہم وجہ قبائلی تنازعات ہیں۔ تمام پشتون بلوچ اقوام کو چاہیئے کہ اپنے تنازوات خوش اسلوبی سے قبائلی رسم و رواج کے مطابق طے کر کے بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے منگچر میں ایک گرلز سکول کا اچانک دروہ کیا اور انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ایک کلاس میں پانچ جماعتوں کو تعلیم دی جا رہی ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس طرح کے تمام سکولوں میں کمروں کی تعمیر اور انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ