تنظیمی فیصلوں پر عملدرآمد ضروری ہے

کوئٹہ: 29 جون: جمعیت طلبا اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر ضیاء الحق ہوا جس میں مجموعی تنظیمی تعلیمی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اور تربیتی نظام کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر غور ہوا۔ اجلاس میں 14 اور 15 جولائی کو صوبائی تنظیم کے زیر اہتمام جامعہ فاروقیہ سبزل روڈ میں تربیتی ورکشاپ ہو گی جس میں تمام اضلاع کے صدور نظماء عمومی نظماء اطلاعات اور نظماء مالیات کی شرکت لازمی ہو گی۔ اجلاس میں تنظیمی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت طلبا اسلام بلوچستان کے صوبائی صدر ضیاء الحق نے کہا کہ تنظیمی اداروں کے فیصلوں پر عملدرآمد کئے بغیر مستقبل میں کامیابی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی نظام پر عملدرآمد کے لئے ذمہ داران پوری ذمہ داری کے ساتھ اور پوری یکسوئی اور تندہی سے کام کریں تاکہ نوجوان نسل کو تعلیمی بہتری کے ساتھ ساتھ سیاسی شعور بھی آ سکے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنا چاہیئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جمعیت طلباء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام ہر بیس دن میں ایک مذاکرے کا ہوا کرے گا ۔ جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام 13 جولائی کو تربیتی نشست ہوئی جب کہ آئی ٹی یونیورسٹی کے حوالے سے جلد تربیتی نشست کے انعقاد کا اعلان کر دیں گے ۔ اجلاس میں 15۔14 جولائی کو صوبائی تنظیم کے زیر اہتمام جامعہ فاروقیہ میں منعقد ہونے والی تربیتی ورکشاپ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ