پشاور: 14 جون: تنظیم اساتذہ خیبر پختون خواہ شعبہ بہبود کے نگران خیر اللہ حواری نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سروس رول کے نتیجے میں ہزاروں مختلف کیڈرز کے اساتذہ نے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 80 ہزار تعلیم یافتہ اساتذہ معیار پر پورا اترنے والےپرائمری ، ٹی ٹی اور قاری اساتذہ کو ایس ایس ٹی پوسٹ پر پروموشن سے محروم رکھنا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ انہوں نے مزید ترامیم کر کے پبلک سروس کمیشن سے تیس فیصد مزید کوٹہ واپس لے کر 20 فیصد پرائمری، 4 فیصد ٹی ٹی، 4 فیصد قاری اور 2 فیصد اے ٹی اساتذہ کے لئے مختص کیا جائے ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔
شکریہ آج پشاور صفحہ 4