کوہاٹ: 25 جون: کوہاٹ یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریس برانچ میں زبردستی گھسنے والے طلبا کے خلاف قانونی کاروائی کی۔ یونیورسٹی کے افسر تعلقات عامہ کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 23 جون کو چند طلبا کوہاٹ یونیورسٹی کے سیکریسی برانچ(شعبہ امتحانات) میں زبردستی گھس گئے اور دفاتر کو تالے لگوا کر ایک ذمہ دار افسر کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کے اس اقدام کو غیر قانونی اقدام کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کروا دی۔ دوسرے دن طلباء نے ایف آئی آر کے اندراج کے خلاف احتجاج دیگر طلبہ کو امتحان دینے سے روک دیا اور امتحانی ہال میں زبردستی گھس کر امتحانی عملے کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کر کے توڑ پھوڑ کی ۔ امتحان میں بیٹھے طلبہ سے پرچے چھین کر پھاڑ دیئے اور ان کو زبردستی ہال سے باہر نکال دیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانی عمل کو جاری رکھنے اور یونیورسٹی املاک کو مزید نقصان سے بچانے کی خاطر ضلعی انتظامیہ کی مدد طلب کی جس کے نتیجے میں ملوث طلبا کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
شکریہ آج پشاور 12