جدید تحقیق کا فروغ وقت کا تقاضا ہے

پشاور: 02 جون: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کا فروغ وقت کی بنیادی ضرورت ہے جس کے لئے جامعہ پشاور کے اساتذہ اور طلبا کو تمام تر سہولیات فراہم ہوں گی۔ وہ بدھ کو شعبہ باٹنی اور شعبہ فارمیسی کے دورے کے موقع پر اساتذہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی اور ڈائریکٹر ورکس انجینئر محمد سجاد بھی موجود تھے۔ اس سے قبل باٹنی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل مالک سارم اور فارمیسی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل سبحان نے اپنے اپنے شعبوں کی تدریس و تحقیقی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے بارے مین وائس چانسلر کو بریفنگ دی ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ باٹنی اور فارمیسی میں ایسی جدید تحقیق کی ضرورت ہے جو معاشرے کے مسائل سے متعلق اور عام آدمی کے لئے مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تحقیق کو زیادہ سے زیادہ بامقصد اور عصری تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے میں اساتذہ کی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔

شکریہ آج