ایبٹ آباد: 17 جون: بورڈ کے امتحانات میں جناح پبلک سکول اینڈ کالج حویلیاں نے سرکل حویلیاں میں بازی لے لی۔ جناح سکول کے طلبا و طالبات نے نہ صرف اپنی روایت کو برقرار رکھا بلکہ اس میں مزید نکھار لایا۔ طالبات میں سنبل شاہ نے 915 نمبر لے کر حویلیاں سرکل میں پہلی اور طلبا میں جنید احمد نے 880 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ بشری خانیزما نے 906 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی جو کہ ایک اعزاز ہے۔ جماعت نہم میں ثناء گل نے 469 نمبر لے کر حویلیاں سرکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح تحریم امتیاز 900، طوبٰی اشرف 894، سندس انور 889، سائرہ جہانزیب 880، بشری زیب 876 ، اسری اسحاق 868 جب کہ نہم کے عالیہ شہزادی 459، سید الیاس علی شاہ 452، فائزہ نثار 452، کائنات خان 446، مامنہ سردار 443، مومنہ قریشی 443 اور کرن بشری نے 440 نمبر حاصل کر کے حویلیاں سرکل میں امتیازی پوزیشن حاصل کی۔
شکریہ آج ایبٹ آباد صفحہ 2