حرا ماڈل پبلک ہائی سکول کا میٹرک نتیجہ سو فیصد رہا

ایبٹ آباد: 17 جون: حراء ماڈل پبلک ہائی سکول تروڑ نے حسب روایت اس سال بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سو فیصد رزلٹ حاصل کر لیا۔ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں حراء ماڈل ہائی سکول کی ہونہار طالبات نے 60 فیصد نمبر لے کر امتحان میں کامیابی حاصل کی اور نگری ٹوٹیال سرکل میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حراء ماڈل پبلک کی ہونہار طالبہ سونیا یاسین نے 775 نمبر حاصل کر کے سکول میں اول پوزیشن حاصل کی۔ سالانہ شاندار کارکردگی پر ایم ڈی عقیل عباسی اور عبدالشکور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارا سکول گزشتہ سال بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری سکول ایبٹ آباد سے میٹرک لیول تک رجسٹرڈ ہو اور ہم نے سکول سائنسز کا اجراء کیا اور الحمدللہ سائنس مضامین پڑھنے والے تمام بچوں نے امتیازی نمبر لے کر امتحانات میں کامیابی حاصل کی۔

شکریہ آج ایبٹ آباد صفحہ 2