خضدار یونیورسٹی کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی

کوئٹہ: 11 جون: صوبائی محتسب بلوچستان اکبر علی بلوچ کی طرف سے اخبارات میں شائع شدہ خبروں پر ازخود نوٹس اور کاروائی پر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے ملازمین کی ادائیگی کر دی گئی۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار نے صوبائی محتسب کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں غیر قانونی ہڑتال کی وجہ سے روک دی گئی تھیں جب کہ حکام بالا سے بات کرنے کے بعد تمام ملازمین کو تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں۔ ملازمین کی شکایت کے ازالے پر صوبائی محتسب نے وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی خضدار کے مثبت رویئے کی تعریف کی۔

شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ