دانش پبلک سکول اینڈ کالج کرک کا اعزاز

پشاور: 23 جون: تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام حال ہی میں نہم اور دہم کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے تحت صوبہ بھر میں طلبہ و طالبات نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ دانش پبلک سکول اینڈ کالج کرک کے ہونہار طالب علم محمد اسحاق نے جماعت دہم میں 923 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی، محمد فرحان نے 919 نمبر جب کہ حسن سردار نے 904 نمبر حاصل کر کے سکول میں نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ طلبہ و طالبات نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمر قرار دیا ہے۔

شکریہ آج پشاور 4 3/3