پشاور: 13 مئی: پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم بونیر کے طلاب نے وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کی طرف سے بونیر کے لئے ترقیاتی پیکج کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیکج پر عملدرآمد سے دہشت گردی سے متاثرہ ضلع ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔ پیکج کے تحت سڑکوں و تعلیم سمیت دیگر منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ جنگ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے بونیر سٹوڈنٹس سوسائٹی کے صدر ماجد خان نے کاہ کہ بونیر میں سڑکوں کی تعمیر، عبدالولی خان یونیورسٹی کے کیمپس، شمس الزمان شہید ڈگری کالج، باچا خان ماڈل سکول، تین ہائر سیکنڈری سکولوں کے قیام اور پرائمری سکولوں کی اپ گریڈیشن سے ضلع کی پسماندگی دور ہو گی اور تعلیم کے مواقع فراہم ہوں گے۔ محبوب ایوب نے کہا کہ پیکج کو جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔ عبدالواحد محمد شعیب، محمد زبیر، احکام الدین اور عبدالشکور بونیری نے کہا کہ دہشت گردی کہ وجہ سے تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر ہو اہے۔ پیکج سے حصول کے لئے تعلیم میں درپیش مشکلات دور ہوں گے۔ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمایوں نے کہا کہ پیکج پر عملدرآمد سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
شکریہ جنگ