پشاور: 03 جون: محکمہ تعلیم ضلع دیر پائیں کی مختلف آسامیوں کے لئے ایٹا ٹیسٹ کے زیر اہتمام تحریری امتحان کے مقامات تبدیل کر دیئے گئے۔ ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ تعلیم دیر لوئر حافظ محمد ابراہیم نے صحافیوں کو بتایا کہ محکمہ تعلیم دیر لوئر میں سی سی ٹی، بی ایس ٹی، اے ٹی ، پی ٹی سی اور ٹی ٹی سی کی خالی آسامیوں کے ایٹا کی زیر اہتمام 15 جون کو تحریری امتحان جو کہ گورنمنٹ سیسنیٹینل ماڈل ہائی سکول بوائز اور گرلز تیمر گرہ میں منعقد ہوئے تھے چونکہ مذکورہ سکولوں میں گنجائش کی کمی تھی جس کی وجہ سے ان سنٹروں کو تبدیل کرتے ہوئے مر د امیدواروں کے لئے سکول گورنمنٹ ہائی سکول شمشی خان نالاش اور خواتین ایدواروں کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول زیارت تالاش میں مراکز ٹرانسفر کر دیئے گئے ہیں۔
شکریہ آج