آزاد کشمیر: 20 مئی: ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے والے اساتذہ کو حکومت نے نظر انداز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف اے کے امتحانات کے دوران گڑھی دوپٹہ میں امتحانی ڈیوٹی پر معمور اساتذہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 10 معلمین اور معلمات زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین اور آفیسران میں نفسا نفسی اور خود غرضی کا یہ عالم ہے کہ ان زخمی اساتذہ کی عیادت کرنا بھی کسی نے گوارہ نہیں کیا۔
شکریہ جنگ