زخمی طالبات میں امدادی چیک تقسیم

مردان: 27 جون: صوبائی حکومت کی جانب سے گورنمنٹ گرلز کالج لوند خوڑ دھماکے میں زخمی ہونے والی باقی ماندہ دس طالبات میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ اس سلسلے میں کمشنر آفس کے اکاونٹنٹس افسر محمداسدخان اورتخت بھائی کے نائب تحصیل دارمبارس خان کی موجودگی میں کالج کی پرنسپل نے متاثرہ طالبات میں ایک ایک لاکھ روپےکےچیک تقسیم کئے۔

شکریہ آج پشاور 12