پشاور: 15 جون: اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں سمسٹر امتحانات کا انعقاد فوری طور پر کرتے ہوئے جون کے آخر تک امتحانات کو ختم کیا جائے جب کہ سمر سمسٹر کی فیس تین ہزار روپے سے معقول حد تک کم کی جائے ۔یہ مطالبہ اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ جس کی صدارت ناظم حفیظ اللہ نے کی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کے بروقت انعقاد سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ جائے گا جب کہ تین ہزار روپے سمر سمسٹر کی فیس غریب طلبا کے بس کی بات نہیں۔
شکریہ آج پشاور صفحہ 2