مانسہرہ: 17 جون: ایبٹ آباد بورڈ کے حالیہ منعقدہ میٹرک کے امتحانات برائے سیشن 11۔2010 میں سکائی انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج کی ہونہار طالبہ ماہ نور اشفاق نے سکول /کالج ہذا کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 961 نمبر حاصل کر کے بورڈ میں دوسری اور ضلع مانسہرہ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے سکول و کالج کی سابقہ شاندار رویات کو برقرار رکھا۔ طالبہ نے اپنے اس اعزاز کا سہرا اپنے اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کی دعاوں کو قرار دیا۔ مجموعی طور پر ادارہ ہذا کے 50 طلبا و طالبات نے مذکورہ امتحانات میں شرکت کی جس میں سے 18 نے A+ اور 15 نے A گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔
شکریہ آج ایبٹ آباد صفحہ 2