پشاور: 28 جون: پشاور کے سکول ٹیچر نے پشاور کیپٹل سٹی پولیس کے چیف اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ پولیس اسٹیشن غربی پشاور کے پولیس ہیڈ کانسٹیبل پولیس گردی کا نوٹس لیا جائے اور ان سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔ ایمز سکول و کالج کے ٹیچر محمد فہیم سکنہ رشکئی چارسدہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ رات کے وقت کالج ہاسٹل میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص محمد اقبال پولیس اسٹیشن غربی پشاور صدر کے ہیڈ کانسٹیبل اور تین دوسرے افراد کے ہمراہ ہاسٹل میں گھس آئے اور طالب علم کاشف کے بارے میں پوچھنے لگے جس پر انہیں بتایا گیا کہ کاشف یہاں نہیں ہے جس پر انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کاشف یہاں ہی ہے اگر وہ نہ ملا تو اپ کو جان سے مار دیا جائے گا۔ جس کے بعد انہوں نے اس پر حملہ کر کے اس پر تشدد کیا ٹیچر محمد فہیم نے کہا کہ اگر پولیس گردی کا نوٹس نہ لیا گیا تو یہ سخت ناانصافی ہو گی۔
شکریہ جنگ میرا شہر پشاور