شنکیاری گرلز ہائی سکول کا اعزاز

ایبٹ آباد: 17 جون: ایبٹ آباد بورڈ میں شنکیاری گرلز ہائی سکول کی میٹرک طالبات نے میدان مار لیا۔ بشری عبداللہ نے ایبٹ آباد بورڈ میں 868 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ سلمی افضل نے 794 نمبر لے کر ، ثناء شفیع نے 829، مریم طارق حسین 768 ، عائشہ یونس 825 ، سدرہ عبدالرزاق 795، سیما ظہور 782 ، نیلم ولی الرحمان 772 ، حنا رحمان 735 زینب غلام مرتضی 735 نمبرز حاصل کئے۔ مندرجہ بالا طالبات نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شنکیاری بورڈ میں نمایاں کارکردگی حاصل کی ۔ کامیاب طالبات نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔

شکریہ آج ایبٹ آباد صفحہ 2