اسلام آباد: 04 جون: انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس واجد علی درانی کو ق لیگ کے لاہور سے سابق ایم پی اے، آفس سیکرٹری سمیت دیگر ملزمان کو جی سکس ٹو سے نویں جماعت کی مغویہ طالبہ سونیا کے مقدمہ نمبر 182 سے بچانے کے لئے ایک پارلیمانی سیکرٹری نے مبینہ سفارش کی ہے جس کے بعد مقدمہ خارج ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
معتبر پولیس ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ پارلیمانی سیکرٹری نے آئی جی کو جمعارت کو ہدایت کی ہے کہ تھانہ آبپارہ کے طالبہ اغواء کیس میں طاہر، سابق رکن صوبائی اسمبلی قیصر امین بٹ، اسکا آفس سیکرٹری فیصل سمیت دیگر ملزمان 6 جون کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر انہں خدشہ ہے کہ لڑکی اغواء کیس میں وارنٹ گرفتاری کے باعث پولیس سابق ایم پی اے کو گرفتار نہ کر لے۔
شکریہ ایکسپریس