پشاور: 11 جون: پختون ایس ایف اور پیپلز ایس ایف پشاور یونیورسٹی نے اپنے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق دو دن بعد گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں جمعہ کو دونوں تنظیموں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہواجس میں پختون ایس ایف کے صدر سردار فخر عالم، جنرل سیکرٹری زبیر خان، پیپلز ایس ایف کے صدر شہزاد خان، جنرل سیکرٹری وسیم خٹک سمیت دیگر طلبا منتظمین نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر احتجاجی پروگرام کےلائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کو زبردستی رکوانے کی کوشش کے نتیجے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
شکریہ آج پشاور صفحہ 2