پشاور: 17 جون: خیبر پختون خواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر خوشدل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔ تاکہ نہ صرف نوجوان نسل کو بے راہ روی سے روکا جا سکے بلکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر بھی صحت مند اور توانا رہیں ۔ وہ گزشتہ روز اضاخیل پشاور میں باچاخان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔کیونکہ کھیل کود ہی کی بدولت نوجوان نسل ک ومثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں اور ان ہی مثبت سرگرمیوں کی بدولت ہم ثابت کر سکتے ہیں کہ ہم ایک پرامن اور ترقی پسند قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے نئی نسل کی بہتر نشوونما اور صحت مند معاشرے کی تکمیل ممکن ہے۔ کھیل کے میدان آباد کرنے سے نہ صرف نوجوان نسل قوم کے بہتر مستقبل کی ضمانت بن سکتی ہے بلکہ ان کی بدولت منشیات اور دیگر جرائم کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کے عہدیداروں کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ان کو دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ وہ اضاخیل جیسے علاقے میں یہ مقابلے منعقد کروائے گئے۔
شکریہ آج پشاور صفحہ 11