طلبا کے لئے قرضوں کا اعلان

پشاور- 07 جون: حکومت خیبر پختون خواہ نے صوبائی بجٹ برائے سال 12 ۔2011 کے بجٹ میں جیمز اینڈ جیولوجیکل سائنسز انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات کے لئے خپل روزگار سکیم کے تحت ایک خطیر رقم مخصوص کی ہے۔ یہ رقم انہیں بلاسود قرضے کی صورت میں ملے گی۔ جس کی واپسی کی مدت تین سال کی ہو گی۔ ہر فارغ التحصیل طالب علم کو تین لاکھ روپے دیئے جائیں گے جن سے وہ مشینری خرید کر تراش خراش کا روزگار شروع کر سکے گا۔ جیمز اینڈ جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے اس اہم اقدام پر وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی ، صوبائی وزیر خزانہ، سیکرٹری انڈسٹری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ امیر حیدر خان ہوتی کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے قرضوں کا اجراء ممکن ہو سکا۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ ان قرضوں کے اجراء سے نہ صرف طلبا کی ذاتی سندگی میں تبدیلیاں آئیں گی جب کہ بدامنی سے متاثر صوبے میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ضیاء الحق سرحدی نے جاوید خٹک صوبائی سربراہ سمیڈا کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

شکریہ آج پشاور