اسلام آباد: 04 جون: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سہیل ایچ نقوی کی زیر صدارت ہونے والے ایچ ای سی، یو ایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈ بیسڈ پروگرام کے اجلاس مین تعلیمی سال 12۔2011 کے لئے 99 سکالر شپس کی منظوری دے دی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل نقوی نے کہا کہ مقامی صاحب حیثیت لوگوں کو بھی اس ضمن میں آگے آنا چاہیئے تاکہ ضرورت مند طلبہ کی اعلی تعلیم کی خواہش پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔ یو ایس ایڈ کے نمائندہ ڈاکٹر آرتوروآکوسٹا کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔ پروگرام 2004 سے بزنس ایڈمنسٹریشن اور ایگریکلچر کے مضامین کے لئے ملک بھر کی 11 یونیورسٹیوں میں شروع کیا گیا۔ سکالر شپ کے تحت طلبا کی تمام تر معاونت بشمول ٹیوشن فیس، قیام و طعام ، ٹرانسپورٹیشن اور سٹیشنری شامل ہیں۔
شکریہ ایکسپریس