کوئٹہ: 28 جون: متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کے چیئرمین حاجی عبدالغفار کدیزئی نے متحدہ محاذ اساتذہ پاکستان کا اجلاس 19 جولائی منگل کو صبح 10 بجے متحدہ محاذ کے ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ مڈل سکول زرعی فارم مری روڈ راولپنڈی میں طلب کیا ہے جس میں ملک بھر کےا ساتذہ تنظیمیں وفاقی حکومت کی جانب سے اساتذہ اور دیگر ملازمین کی تنخواہوں میں محض 15 فیصد اضافے پر غور و خوض کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ