کوئٹہ: 29 جون: محکمہ تعلیم میں جاری سابقہ اور موجودہ پراجیکٹ کے تحت بھرتی کئے گئے اساتذہ کو مستقبل کرنے اور ملازمتوں پر بحالی کے لئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان اور محکمہ تعلیم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم راشدعلی کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈائریکٹر سکولز نظام الدین مینگل ڈپٹی سیکرٹری وحید خان ڈائریکٹر جاپان پراجیکٹ سابق ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم جاوید اقبال ناصر جب کہ جی ٹی اے بی کی جانب سے جنرل سیکرٹری محمد قاسم نے شرکت کی۔ اجلاس میں جاپان پراجیکٹ کے نان ریگولر اساتذہ کو ریگولر کرنے ، اسراء پراجیکٹ کے تحت تربت ، گوادر، نوشکی، چاغی، قلعہ سیف اللہ کی برطرف خواتین اساتذہ کی بحالی، دل پراجیکٹ کے تحت ضلع پشین ، مستونگ کے نان ریگولر اساتذہ کو ریگولر کرنے کے لئے سمری کی تیاریاں اور صوبہ بھر کے اساتذہ کے دیگر مسائل کے فوری حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ مذکورہ پراجیکٹ کے تحت بھرتی شدہ اساتذہ کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے ۔
جی ٹی اے بی کے جنرل سیکرٹری قاسم علی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کے ساتذہ عنقریب خوشخبری سنیں گے اور جی ٹی اے بی ہر موڑ پر تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے اساتذہ کسی بھی قسم کے پروپیگنڈہ پر کان نہ دھریں ۔ جی ٹی اے بی کی جدوجہد جاری ہے۔
شکریہ جنگ میرا شہر کوئٹہ