محکمہ تعلیم میں ریگولیٹری ایکٹ 2011 نافذ

پشاور: 07 جون: خیبر پختون خوہ حکومت نے سرکاری سکولوں کے پرائمری اساتذہ کی تقرریوں، تبادلوں میں بےقاعدگیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ریگولیٹری ایکٹ 2011 پرعملدرآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نےصوبے بھر کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریگولیٹری ایکٹ کے تحت جس یونین کونسل کے سکول میں پی ایس ٹی ٹیچر کی آسامی خالی ہو گی۔ اس سکول مین اسی یونین کونسل کے رہائشی امیدوار کو بھرتی کیا جائے گا۔ اگر متعلقہ یو سی میں اہل امیدوار نہ ہو تو پھر ملحقہ یونین کونسل کے امیدوار کا تقرر میرٹ پر کیا جائے گا۔ شادہ کے بعد پی ایس ٹی معلمات کو جہاں اس کے خاوند کی رہائش گاہ ہو گی اسی یونین کونسل مین معلمہ کا تبادلہ کیا جائے گا ۔ پرائمری اساتذہ کی کسی دوسرے سکول نہ صرف ٹینڈر پالیسی جو تین سال ہے کے مطابق ہی ہو گی ۔ کسی بھی ضلع میں پی ایس ٹی اساتذہ کی آسامیوں پر بھرتی میں ایک سال سے زائد تاخیر نہ کی جائے۔

شکریہ آج پشاور