پشاور: 09 جون: مردان سے 2 کمسن طالب علم لاپتہ ہو گئے۔ تھانہ شہباز گڑھی کے گاوں اکبر آباد سٹی کے رہائشی ریٹائرڈ فوجی حوالدار اشرف کے دو کمسن بچے جماعت سوئم کا 10 سالہ یاسر اور نرسری جماعت کا چھ سالہ اسماعیل منگل کو سکول سے غیر حاضر رہے تھے جس پر وہ ٹیچر کے ہاتھوں مار کھانے سے خوف زدہ تھے اس لئے بدھ کی صبح والدین کے سامنے سکول جانے کے لئے نکلے اور اپنے بستے گھر کے سامان میں چھپا کر کہں غائب ہو گئے اور چھٹی کے بعد گھر نہیں پہنچے۔ تلاش کے باوجود بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس نے بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر لی ہے۔ جب کہ ان کے والد کا کہنا ہے کہ جس کسی کو بچوں کے بارے میں معلوم ہوا وہ تھانہ شہباز گڑھی یا موبائل نمبر 5476738۔0306 پر فوری اطلاع دیں۔
شکریہ آج پشاور