مردان کالج کے طلبا میں تصادم

مردان: 24 جون: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں دو طلبہ تنظیموں کے کارکنوں کے مابین ہاتھا پائی کے دوران ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔ تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر لیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ایک کارکن الطاف نے پولیس کو بتایا کہ پختون ایس ایف کے عبداللہ اور باچا نے اسے مارا پیٹا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ پولیس نے عبداللہ، باچہ اور ان کے آٹھ دیگر ساتھیوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔ ادھر اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عطاء الرحمان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مخالف تنظیم کے کارکنوں نے الطاف کو بٹوں اور مکوں سے شدیدزودوکوب کیا۔ انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔

شکریہ مشرق ہوم پیج