پشاور: 06 جون: گزشتہ دنوں ساولڈھیر میں پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کے والد سید احمد شاہ نے اس واقعے کو پولیس گردی کا مظاہرہ قرار دیتے ہوئے ملوث پولیس عملے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا مقتول بیٹا پولیس میں بھرتی کا خواہش مند تھا لیکن تعلیمی اور جسمانی لحاظ سے فٹ ہونے کے باوجود اسے ملازمت نہ مل سکی تھی۔
شکریہ آج پشاور