ملاکنڈ طلبا کی زندگیوں کو خطرات لاحق

ملاکنڈ: 15 جون: ملاکنڈ ڈویژن میں نجی تعلیمی اداروں کو قانونی تقاضوں کے ہم آہنگ نہ کروانے کے سبب جہاں دوسرے مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہیں ان اداروں نے نجی ٹرانسپورٹ کے معاملے میں بھی عوام کو حددرجہ مایوس کر دیا ہے۔ اگرچہ یہ ادارے نجی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے عوض والدین سے الگ فیس وصول کرتے ہیں تاہم طلبہ کو نئی گاڑیوں کی بجائے قابل استعمال اور پرانی گاڑیوں میں پک اینڈ ڈراپ کیا جاتا ہے جس کے باعث نونہالان قوم کی زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں۔ ایک نجی تعلیمی ادارے کے سکول بس کی پہاڑی سے گرنے کے واقعے نے والدین کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس میں معصوم بچے زخمی ہو گئے۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے نجی تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

شکریہ آج پشاور صفحہ 4