ملاکنڈ یونیورسٹی میں دہشتگردی مخالف سیمینار

ہشاور: 01 جون: یونیورسٹی آف ملاکنڈ ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے زیر اہتمام دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے پختون فورم پر اثرات کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی نامور سکالر کوہاٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر جمال خٹک تھے۔ سیمینار میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان، انگلش ڈیپارٹمنٹ انچارج امداد اللہ خان، یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز، طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختون قوم کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور تاریخ میں پختون قوم کو غیور و جنگجو قوم کے طور پر پیش کیا گیا۔ پختون قوم کو موجودہ نازک حالات اور چیلنجز کا بغور جائزہ لینا چاہیئے کیونکہ پختون قوم کے تشخص کو آج بڑے امتحان میں ڈال دیا گیا ہے۔

شکریہ آج