ملگری اساتذان نے ایٹا ٹیسٹ کو مسترد کر دیا

کونش ویلی: 27 جون: ملگری استاذان چھترپلین نے بھی ایٹا ٹیسٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایٹا ٹیسٹ میں بدانتظامی کرتے کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم مانسہرہ کے نااہل آفیسروں پر عائد کر دی۔ محکمہ تعلیم مانسہرہ کی نااہلی کی بدولت ایٹا ٹیسٹ میں غیر معیاری انتظامات کا مظاہرہ کیا گیا ناقص انتظامات اور بدانتظامی کے نتیجے میں ہونے والے ایٹا ٹیسٹ کے نتائج کوئی بھی امیدوار تسلیم نہیں کرے گا، صوبائی حکومت کا ایک محسن قدم تھا لیکن محکمہ تعلیم کے نااہل آفیسروں کی وجہ کی وجہ سے مشکوک ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظاہر ملگری استاذان چھتر پلین کے صدر محمد عارف خان اور دیگر رہنماوں نے کیا انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مانسہرہ میں ہونے والے ایٹا ٹیسٹ محکمہ تعلیم مانسہرہ کی نااہلی کی بدولت بدانتظامی کا شکار ہو گیا ہے۔

شکریہ آج ایبٹ آباد 2