پشاور: 07 جون: پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمت حیات نے کہا ہے کہ موثر تعلیمی نظام اور اساتذہ کی بہترین تربیت کے ذریعے ہی تعلیم کے میدان میں پیش رفت ممکن ہے۔ جامعہ پشاور کا ادارہ تعلیم و تحقیق اساتذہ کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے تربیت یافتہ بی ایڈ اور ایم ایڈ اساتذہ ملک بھر بالخصوص صوبے اور قبائلی علاقہ جات میں بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام باڑہ گلی سمر کیمپس میں چار روزہ تعلیمی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس سے قبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارباب خان نے آفریدی نے سیمینار کے اغراض و مقاصد اور انسٹی ٹیوٹ کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
شکریہ آج پشاور