پشاور: 01 جون: ینگ ایس ایس ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ملاکنڈ نے پے اینڈ پنشن کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے اجلاس ضلعی صدر محمد لطیف کی صدارت میں ہوا جس میں ضلع بھر کے ایس ایس ٹی اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مقررین نے آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مجوزہ 15 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے غریب ملازمین کے ساتھ کھلا مذاق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔
شکریہ آج