میٹرک نتائج سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی

پشاور: 17 جون: صوبائی حکومت نے میٹرک کے نتائج میں سرکاری سکولوں کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی اوز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ جب کہ ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں کے سربراہوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خواہ حکومت نے پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے نتائج میں سرکاری سکولوں کی ناْقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور تمام سرکاری سکولوں کے میٹرک کے نتائج اور کارکردگی کی رپورٹ تمام اضلاع کے ای ڈی اوز اور تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں سے طلب کی ہے۔

شکریہ آج پشاور صفحہ 2