نوجوان فیکلٹی کو علم و تحقیق کا عمل تیز کرنا ہو گا

پشاور: 02 جون: نوجوان فیکلٹی کو علم و تحقیق کے حوالے سے تخلیقی سرگرمیوں کو تیز کرنا چاہئے اب تعلیمی اداروں میں معاشرتی مسائل کے حل کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ نوجوان فیکلٹی ہمارے ملک اور قوم کے لئے قیمتی اثاثہ ہے۔ حکومت کی طرف سے فراخدلانہ مالی وسائل کی فراہمی سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے بھیجے گئے نوجوان سکالرش اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر کے واپس لوٹ رہے ہیں جو منصوبے آج سے تین چار سال پہلے ایچ ایچ سی نے پی ایچ ڈی کرنے کے لئے نوجوان اساتذہ کو بیرونی ممالک بھجوانے کے لئے شروع کئے تھے ان کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں جو قوم و ملک کے لئے نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر سخاوت علی شاہ نے برطانیہ سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے یونیورسٹی اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری باقی فیکلٹی کو بھی ان کی تقلید کرنی چاہیئے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی مکمل کرنے والے فیکلٹی ممبران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ پر علم و تحقیق کے دروازے کھل گئے ہیں آپ نے اس ڈگری کی بدولت علم و تحقیق کو اپنے طلبا و طالبات تک بطریف احسن پہنچانا ہے اور ملک و قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دینا ہے۔

شکریہ آج