نور ریاض پی ایس سی کے چیئرمین مقرر

پشاور: 20 مئی: صوبائی حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور 6 ممبران کی تقرری کر دی ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ اعلامیوں کے مطابق صوبائی حکومت نے سابق چیف سیکرٹری اور سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر صاحب زادہ ریاض نور کو تین سال کے لئے پبلک سروس کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ دوسرے اعلامیہ کے مطابق کمیشن کے نئے ارکان کے طور پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو گریڈ 21 کے حبیب علی خان، گریڈ 21 کے ڈی آئی جی ریٹائرڈ عطاء اللہ وزیر، کسٹم گروپ کے گریڈ 20 کے افسر کلکٹر کسٹم کوئٹہ حافظ مطیع اللہ ، پی سی ایس گروپ کے گریڈ 20 کے ریٹائرڈ افسر زبیر شاہ، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر اور سابق کمشنر مردان اور اے بی پی آر گریڈ 21 کے افسر شاہ نواز خان کا تقرر کیا ہے۔ یہ تمام عہدے کمیشن کے سابق چیئرمین گلزار خان اور 6 دیگر ممبران کے سبکدوش کے بعد خالی تھے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین اور مبران کی مدت ملازمت حلف برداری کے روز سے شروع ہو گی۔ ان کی تقرری کی مدت تین سال کے لئے ہو گی تاہم اس دوران 65 سال کی عمر کو پہنچنے والے ریٹائرڈ تصور ہوں گے۔ گورنر نئے چیئرمین اور ممبران سے حلف لیں گے۔ قبل ازیں پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا تقرر پانچ سال کے لئے ہوتا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں صوبائی اسمبلی کی جانب سے پی ایس سی ایکٹ کے تحت چیئرمین اور ممبران کے عہدے کی معیار تین سل اور عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے جس کے باعث پبلک سروس کمیشن کے سابق چئیرمین گلزار خان اور 6 دوسرے ممبران کو بھی رخصت ہونا پڑا نامزد چیئرمین صاحب زادہ ریاض نور صوبے کے چیف سیکرٹری کے علاوہ کئی ڈویژنوں کے کمشنر اور خزانہ سمیت کئی ادارے کے سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان کے حلف اٹھانے کے بعد قائم مقام چیئرمین عطاء الرحمان لودھی دوبارہ ممبر کی حیثیت سے کام کریں گے۔ ان کے عہدے کی معیاد تین سال ہونے کے باوجود 645 سال کی عمر کو پہنچنے پر وہ ریٹائرڈ ہوں گے۔

شکریہ مشرق