اسلام آباد: 28 جون: حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود نیشنل ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے بنیادی تعلیم فراہم کرنے والے تعلیمی اداروں کی بندش اور 25 ہزار افراد کو ایک سال کی ادائیگیوں کے نہ ہونے پر آج دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ احتجاج آج صبح نو بجے سے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے شروع کیا جائے گا۔ اس ضمن میں کچھ روز قبل بھی چار روزہ دھرنا دیا گیا تھا جس کو حکومتی یقین دہانیوں کے بعد ختم کر دیا گیا تھا مگر رواں مالی سال ختم ہونے میں صرف تین دن باقی ہیں اور ابھی تک وزارت خزانہ کی جانب سے کسی قسم کی کوئی سمری جاری نہیں کی گئی جس سے 25 ہزار ملازمین کو ایک سال کی ادائیگی کی جا سکے۔
شکریہ ایکسپریس اسلام آباد میٹروپولیٹن