وزیر تعلیم آزاد کشمیر سے سرکاری گاڑی واپس لے لی گئی

آزاد کشمیر: 30 مئی: چیف الیکشن کمشنر خواجہ سعید کا الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر تعلیم سردار فاروق احمد طاہر سے گاڑی واپس لے لی گئی۔ وزیر تعلیم سرکاری گاڑی نمبر MDG008 پر الیکشن مہم سازی کے لئے پساڑی جا رہے تھے کہ چیف الیکشن کمشنر کو اطلاع دی گئی۔ الیکشن کمشنر نے وائر لیس پیغام کر کے ایس ڈی ایم او تھانہ بلوچ کو ایکشن لینے کا حکم دیا۔ تھانہ بلوچ کے رابطہ کرنے پر وزیر تعلیم سردار فاروق احمد طاہر کو رحیم آباد سے سرکاری گاڑی واپس کر کے پرائیویٹ گاڑی میں بساڑی جانا پڑا۔

شکریہ جنگ