وفاقی ملازمین کے بچوں کے لئے وظائف فنڈ جاری

اسلام آباد: 18 مئی: حکومت پاکستان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے وظیفہ بورڈ نے مالی سال 11۔2010 کے وفاقی حکومت کے حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کے زیر تعلیم بچوں 7228 طلبا و طالبات کو سال 11۔2010 کے لئے 77.6 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں 277 طلبا و طالبات کو حفظ قرآن پاک مکمل کرنے پر وظیفہ بھی دیا گیا ۔ علاوہ ازیں 1398 طلبا و طالبات کو میرٹ پوزیشن لینے پر اضافی میرٹ ایوارڈ بھی جاری کیا گیا ہے۔ تمام وزارتوں ، ڈویژنوں اور دفاتر کے ڈی ڈی اوز وظائف کے چیک سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹر سیکٹر جی سیون مرکز اسلام آباد سے ضروری دستاویز کی فراہمی مکمل کرنے کے بعد حاصل کر لیں۔ علاوہ ازیں جو محکمہ جات حکومت پاکستان نے ختم کر دیئے ہیں۔ اور ریٹائرڈ ، فوت شدہ ملازمین کے لواحقین اپنے بچوں کے وظیفہ کے لئے دفتر ہذا سے شناختی کارڈ کی اصل کاپی اور جمع شدہ فارم کی اصل رسید لا کر وصول کریں۔

شکریہ مشرق

Comments

hggggggggggggggggg

hggggggggggggggggg