وفاقی نظامت تعلیمات کے اساتذہ کا مظاہرہ

اسلام آباد: 10 مئی: 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم وفاقی نظامت تعلیمات کے سینکڑوں اساتذہ نے اے جی پی آر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پہلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اکاونٹنٹ جنرل کے خلاف نعرے درج تھے۔ بحال اساتذہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ یکم اگست 2009 کو صدارتی حکم نامے کے تحت سینکڑوں اساتزہ کو بحال کیا گیا مگر اے جی پی آر نے بحالی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10 ماہ سے اساتذہ کو تنخواہوں سے محروم رکھا ہوا ہے اور ملازمین، ان کے خاندان والے فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ملازمین نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور صدر زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ خود نوٹس لیتے ہوئے اساتذہ کی تنخواہوں کو ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

شکریہ جنگ