پختون ایس ایف نوشہرہ کا اجلاس

پشاور: 20 مئی: پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر کاشف میر کی صدارت میں کابینہ اور جنرل باڈی کا اہم اجلاس ضلعی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر کے کالجوں کے صدور جنرل سیکرٹریز اور طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور ڈویژن کی صدارت کے لئے نوشہرہ سے کاشف میر کو متفقہ طور پر صدارتی امیوار نامزد کیا گیا۔ اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری رضا اللہ پختون یار اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہد کریں گے۔

شکریہ مشرق