پشاور میں طلبہ تنظیموں کا مظاہرہ

پشاور: 18 جون: پشاور یونیورسٹی کی طلبا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے طلبا رہنماوں نے چار جولائی سے ایم اے، ایم ایس سی کے امتحانات کے انعقاد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کا اہتمام متحدہ طلبا محاذ نے کیا تھا۔ طلبا نے گورنر ہاوس کے سامنے چوک کو بلاک کیا اور ٹائر جلائے۔ طلبا کا کہنا تھا کہ سیشن تین مہینے کم چلا ہے ۔ پروفیسرز اور انتظامی افسران رمضان المبارک میں اپنی سہولیات کے لئے طلبہ کا مستقبل داو پر لگا رہے ہیں۔ انہوں نےگورنر خیبر پختون خواہ اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلبا کو تیاری کا وقت دیتے ہوئے امتحانات عید کے بعد منعقد کئے جائیں۔

شکریہ جنگ میرا شہر پشاور