پشاور کے 233 طلبا کو تعلیمی وظائف کی فراہمی

پشاور: 08 جون: پشاور کی تین سرکاری جامعات کے 233 طلبا کو تعلیمی وظائف فراہم کئے گئے۔ ان طلبا و طالبات کا تعلق گزشتہ سال سیلاب سے متاثر ہونے والے اضلاع چارسدہ اور نوشہرہ جب کہ عسکریت پسندی اور اس کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے علاقوں سوات، دیر ملاکنڈ سے ہے۔ دیا پاکستان فاونڈیشن راولپنڈی کی طرف سے انجینئرنگ یونیورسٹی کے 70، زرعی یونیورسٹی کے 113 جب کہ خیبر میڈیکل کالج کے 50 طلبا و طالبات کو فی کس پانچ ہزار روپے کے تعلیمی وظائف دیئے گئے۔ اس سلسلے میں منگل کو انجینئرنگ یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی اور خیبر میڈیکل کالج میں الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں وائس چانسلر سید امتیاز حسین گیلانی، وائس چانسلر ڈاکٹر خان بہادر مروت اور میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر سلطان محمود کے ہمراہ فاونڈیشن کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے نمائندے گل نواب خان نے طلبا و طالبات مین سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے۔

شکریہ آج پشاور