پشاور یونیورسٹی ریسرچ کے حوالے سے سیمینار کا افتتاح

پشاور: 15 جون: پشاور یونیورسٹی ایریا سٹڈی سنٹر اور ہنس سیڈل فاونڈیشن کے باہمی تعاون سے ریسرچ کے طریقہ کار کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لئے چار روزہ سیمنار باڑہ گلی سب کیمپس میں شروع ہو گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 15 پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز شرکت کریں گے۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید سخاوت شاہ تھے جب کہ ایریا سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سرفراز خان سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پہلے روز ڈاکٹر طارق رحمان نے ریسرچ تیار کرنے کے حوالے سے پریزینٹیشن دی۔

شکریہ مشرق پشاور کی خبریں